بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا: نہ اسرائیل تسلیم کیا نہ فوجی تعیناتی پر بات ہوئی، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ غزہ میں کسی فوجی مشن پر بات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے مبالغہ آرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدے کے تحت 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی کبھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رپورٹ میں شامل “انٹیلی جنس لیکس” اور دیگر دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ فرسٹ پوسٹ نے CNN-News18 جیسے حوالہ جات کا سہارا لیا جو ماضی میں غیر مصدقہ خبریں شائع کر چکے ہیں، اور صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے گئے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان فلسطینیوں کی خود ارادیت کے حق میں واضح اور اصولی موقف رکھتا ہے، اور بھارتی گودی میڈیا کی رپورٹنگ کو “مضحکہ خیز” قرار دیا۔