بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایاز امیر پر حملہ قابل مذمت،ریاست اخلاقی بالادستی کھودے تو تشدد پر اتر آتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہورمیں سینئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ شہریوں،صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کےساتھ روا رکھےجانے والےتشدد اور جعلی پرچوں کےساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہےتو تشدد پر اتر آتی ہے۔