کراچی ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن نے غیر معمولی واقعہ پیش کیا، جب اس کی فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زائد مسافر سوار کر دیے گئے۔
نجی نیوز چینلکے مطابق نجی ایئر لائن ’’ایئربلیو‘‘کی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔ طیارے کے کپتان کو ٹیکسی کے دوران معلوم ہوا کہ طیارے میں 2 اضافی اعزازی مسافر بھی موجود ہیں، جس پر انہوں نے فوری طور پر طیارہ واپس پارکنگ اور بورڈنگ برج پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔
کپتان نے اضافی مسافروں کو اتارنے کے بعد پرواز کی روانگی کا اعلان کیا، لیکن اس کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز میں تاخیر ہو گئی اور 170 سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں اضافی مسافر اسی نجی ایئرلائن کے تھے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا واقعہ: فلائٹ میں سیٹوں سے زائد مسافر








