بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں عمران خان مخالف بینرز لگنے کا معاملہ ، کتنے لوگوں کو پکڑا ہے ؟ شیخ رشید نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بینرز فیض آباد کے اطراف لگا دیئے گئے جن پر عمران خان کے خلاف بھی نعرے درج ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ حکومت نے عمران خان کے پوسٹرزاورسکرینیں اتارلیں ہیں ،

عمران خان کے پوسٹرزاتارکرمخالف بینرزلگادیئے گئے،ہم نے 3 افرادکوپکڑکرپولیس کے حوالے کیا،انتظامیہ ان سے ملی ہوئی ہے،انہوں نے غنڈے بلائے ہوئے ہیں،

عمران خان کی مخالفت میں مری روڈریلی کے روٹ پربینرزآویزاںکیئے گئے ہیں ۔اسلام آباد میں آویزاں کیئے گئے بینرز پر ’ توشہ خانہ چوری نا منظور ‘ جیسے نعرے در ج کیئے گئے ہیں جبکہ ان پر چیئرمین پی ٹی آئی کی تصاویر لگائی گئی ہیں ۔