آپ نے آج تک بندروں کو چیزیں چراتے اور لے کر بھاگتے دیکھا ہوگا لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں چیونٹے سونے کی چین لے کر فرار ہورہے ہیں۔
سونے کی چین کا بوجھ اٹھائے چیونٹوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
Tiny gold smugglers 😀😀
The question is,under which section of IPC they can be booked? pic.twitter.com/IAtUYSnWpv— Susanta Nanda (@susantananda3) June 28, 2022
ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟









