بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ریکارڈ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی 164پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔