بلوچستان میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی،محکمہ داخلہ
کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔









