بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ،الیکشن کمیشن کا حکومت کوپیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20 ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبے میں 20 ضمنی الیکشن ہونے ہیں جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف زورو شور سے مہم جاری ہے اس دوران مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔