بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو نہیں چھیڑا جا رہا، پیپلز پارٹی ساتھ ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو چھیڑا نہیں جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کا بنیادی مقصد قومی مفاہمت کے ساتھ چند تکنیکی پہلوؤں کو واضح کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ ہے، البتہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق ان کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ترمیم متفقہ طور پر منظور کرائی جائے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق آرٹیکل 243 ہو یا آئینی عدالت کا معاملہ، پیپلز پارٹی مکمل تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر نے یقین ظاہر کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم آسانی سے منظور ہو جائے گی اور اس پر کوئی بڑا تنازعہ پیدا نہیں ہوگا۔