بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے پریڈ گرائونڈ جلسہ میں پہنچنے کے مناظر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی قیادت کے ہمراہ پریڈ گراونڈ جلسے میں پہنچے ،کارکنان کی بڑی تعداد بھی پریڈ گرائونڈ میں موجود ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پہنچے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی جھنڈے لیے موجود ہے۔
عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کی یقین دہانی پر جلسے کی اجازت دی ہے۔