بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بیٹے سمیت جے یوآئی ف میں شامل

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بیٹے سمیت جے یوآئی ف میں شامل ہوگئے۔لیاقت خٹک نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ کپتان صاحب کہتے ہیں کہ کھلاڑی ہوں کائونٹرکرناآتاہے ۔وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کی توکہاکہ دوسراورلڈ کپ جیت کرآیاہوں۔وزیراعظم بیرونی ایجنڈے کے تحت آئے ہیں ۔تمہاری نسل توبیرون ملک پل رہی ہے۔اشرف غنی کاانجام افغانستان میں دیکھو تمہاراانجام اس سے براہوگا۔تحمتیں لگاکرسیاست نہیں کی جاتی۔

فارن فنڈنگ تمہیں اسرائیل ،بھارت اورامریکہ سے ہوئی ،میرے ساتھ میرے کردارکامقابلہ کرناہے تومیدان میں آئو۔ہمیں مت چھیڑوہم سیاسی لوگ ہیں ۔دھمکیاں مت دوہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔سی پیک کوبرباد کردیایہ امریکی ایجنڈاتھا۔آپ نے بیرونی حکم پرپاکستان کاایجنڈابنایا۔مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ تہمت سے سیاست نہیں کی جاتی۔