بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

1.5 کروڑ کا لباس ، 2 کروڑ کے زیورات؟ ڈاکٹر نبیحہ نے خود حقیقت بتا دی

 

کراچی (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی میں پہنے گئے لباس اور زیورات کی مالیت کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بتائے گئے دعوے محض زبان کی لغزش تھے۔

گزشتہ روز سے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا ہے، جو انہیں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے تحفے میں دیا اور اس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جس پر اب ان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے لباس اور زیورات کی قیمتوں کے بارے میں غلط بیانی کی تھی، تاہم ان کے مطابق یہ صرف زبان کی لغزش تھی۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں غلط بات کہہ دیتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، خوشی میں وہ لاکھوں کی چیز کی قیمت کروڑوں میں بتا بیٹھیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ جو بھی پہنتی ہیں، وہ کروڑوں کا ہی لگتا ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ کروڑوں میں ہی سوچتی ہیں اور خود بھی کروڑوں میں ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں حد سے زیادہ جنون چھوڑ دینا چاہیے۔