بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ کے پی کا حالیہ بیان فرقہ واریت کو ہوا دے گا، آفتاب شیر پائو

 

پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔

آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

آفتاب احمد شیرپاو نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانش مندی اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔