بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ، پی ٹی آئی کنونشن ناکام، پولیس نے درجنوں کارکن گرفتار کرلئے

 

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کورنگی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد رہا کردیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاکستان تحریک انصاف کراچی کی ترجمان نے اپنے جاری میں بیان میں الزام عائد کیا یے کہ پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی کے تحت کورنگی کنونشن پر دھاوا بول کر کئی مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے پرامن کنونشن پر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پولیس نے بلاجواز چھاپے مار کر یوسی چیئرمین سعد اچکزئی، صدر کورنگی ملک نعمان، ولید ہاشمی اور متعدد دیگر کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں بلکہ سول ڈکٹیٹرشپ کا دور ہے، مگر سندھ حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے حکمران دراصل عوامی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ ایک ڈسٹرکٹ کے کنونشن سے اتنا خوف یہ ان کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، ان مظالم کے خلاف پی ٹی آئی کراچی بھر میں شدید احتجاج کرے گی۔

ایس ایچ او زمان ٹاون نے نفیس الرحمن نے پی ٹی آئی کے کسی کارکن یا عہدیدار کو ہولیس نے حراست میں نہیں لیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس نے حراست میں لیے گئے کارکنان کو رہا کردیا ہے۔