کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔
کوئٹہ سے اپنے بیان میں لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔
لشکری رئیسانی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔









