اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔









