اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اپنا کام کر رہی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی نشستوں کے حوالے سے ہماری ای سی سی میں چیئرمین سے تفصیلی گفتگو ہوئی، 27ویں ترمیم میں دو اہم ترامیم ہو رہی ہیں اس لیے توجہ اس پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازع اگر بات چیت سے حل ہوں تو اچھی بات ہے لیکن کسی بھی دہشتگرد کا ہاتھ اگر معصوم کے خون سے رنگا ہوا ہے تو چاہے وہ کسی بھی نسل سے ہو تو اس کی مذمت ہونی چاہیے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر بلوچستان میں عمل درآمد ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے لیے پارلیمنت پہنچے تھے۔









