بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں کرپشن، وزیراعظم کا انکوائری،ذمہ داران کی نشاندہی کا حکم

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں، وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال شامل ہیں،سابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ چیئرمین پی ایم آئی سی بریگیڈیئر ( ر) مظفر علی رانجھا، انٹیلی جینس بیورو کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔

کمیٹی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا ٹھیکہ غیر شفاف طریقے سے دینے کی تحقیقات کرے گی،ایکسپریس وے تعمیر نو منصوبے کے دوران الیکٹریکل ورکس کے لئے سامان کی غیر قانونی خرید کے معاملے کی تحقیقات بھی کرے گی۔

کمیٹی اوپن آکشن کے بغیر ٹھیکہ دیے جانے میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی مختلف ٹال پلازوں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے پر دیے جانے کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ کمیٹی تین ہفتوں میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔