بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری سے مقابلےکیلئے بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف

زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی ارکان پر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں۔

قومی اسمبلی میں راجہ پرویز اشرف کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ڈرامے ختم ہوگئے، اب بندوبست ہوجائے گا، گالی اور بدتمیزی کا جواب ملے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے سوال اٹھائے کہ کہاں گئیں 2 کروڑ نوکریاں؟ کہاں گئے 50 لاکھ گھر؟ کون ہے فرح گوگی؟

اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انشااللہ یہ صدر زرداری کو کچھ نہیں کرسکتے، زرداری سے مقابلہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 12 سال جیل میں رکھیں، آپ ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو اندر کروایا، آپ گالیاں نکالتے ہیں اور چاہتے ہیں جیل میں بیٹھے آپ کے لیڈر کو بھی گالیاں پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس کے ساتھی ہوں اس کو دشمن کی ضرورت نہیں، آئینی ترمیم سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہوگا، ہم ملک کا دفاع مضبوط کرنے والے ہیں، آپ نے ملک کا دفاع کمزور کیا ، پاکستان کا آئین اور قانون توڑا۔