بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مائیکل جیکسن کی بائیوپک نے ریلیز سے پہلے ہی نئی تاریخ رقم کردی

نیویارک (ویب ڈیسک) پاپ گلوکاری کے بےتاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’مائیکل‘ نے ریلیز سے پہلے ہی نئی تاریخ رقم کردی۔

مائیکل جیکسن کی بائیوپک کے پہلے ہی ٹریلر نے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

ویو میٹرکس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم کے ٹریلر نے ایک ہی دن میں 116 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر کے لائنزگیٹ (Lionsgate) کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔

مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ’کنگ آف پاپ‘ کی جگہ لے لی

اس کے علاوہ، فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر ٹیلر سوئفٹ کے’دی ایراس ٹور‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میوزک بائیوپک ٹریلر بھی بن گیا۔

واضح رہے کہ گلوکار کی بائیوپک میں صرف ان کے موسیقی کے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے جبکہ نجی زندگی کے مختلف تنازعات اور ان پر لگنے والے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاپ آئیکون کی اس بائیوپک کو پہلے 3 اکتوبر 2025ء کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم فلم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 24 اپریل 2026ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔