ترکی(ویب ڈیسک)ترکش فٹ بال فیڈریشن نے جوا اسکینڈل تحقیقات کے سلسلے میں کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔فیڈریشن نے جوا اسکینڈل تحقیقات کے سلسلے میں 1 ہزار 24 فٹ بالروں کو معطل کیا ہے۔
ترکش فٹ بال فیڈریشن کے اعلان کے مطابق پروفیشنل فٹ بال بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کی نشاندہی پر 1 ہزار سے زائد فٹ بالرز کو معطل کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 27 فٹ بالروں کا تعلق ٹاپ ڈویژن کلبوں سے ہے، اس اقدام کے بعد تھرڈ اور فورتھ ڈویژن کے میچز بھی 2 ہفتے کےلیے معطل کیے گئے ہیں۔
ترکش فٹ بال فیڈریشن کے مطابق جن کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے، وہ کھیل میں شرط لگانے والوں میں شامل تھے۔









