صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 605 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 515، فیصل آباد میں 396، گوجرانوالہ میں 338 اور لاہور میں 264 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں پر 800 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔









