اسلام آباد(نیوزڈیسک) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں۔ ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کیے جاتے۔ہم نے اعلان کیا ہوا ہے ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو بھی مذاکرات کرنے ہیں ہم تیار ہیں۔ حکومت سے ہمارے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات یہ ہوں گے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔
محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ جمعے کے روز ہم تحریک کا آغاز کریں گے اور احتجاج کریں گے۔









