اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن لوگوں کے استعفے آتے رہیں گے وہ فوری منظور بھی کرلیے جائیں گے۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ہلچل کا ذکر تین سے چار دن سے کررہا تھا وہ چائے کی پیالی میں طوفان کی کوشش ناکام ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو شروعات ہے مزید استعفے بھی آئیں گے انہیں بھی فوری منظور کیا جائے گا، کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یاد رکھیں یہ لفظ اب پراکسیز کا حساب ہوگا، قوم کو اب سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس کس مخصوص پارٹی کا سہولت کار تھا۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز لائق احترام ہیں، ہمارا مؤقف درست ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں ججز کا ذاتی اور سیاسی ایجنڈا تھا اور ان کے خط سیاسی تقریر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ججز نے کس طرح کہا کہ 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے، ان ججز نے اپنے چیمبرز کے جونیئر سے ہائیکورٹ کو بھر دیا، سپریم کورٹ جج بن کر سیاسی تقریریں کی جائیں اس سے بڑی بدقسمتی نہیں ہوسکتی۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمال ہے ابھی تک ان کی غلط فہمی برقرار رہے، جو خود پڑھے لکھے ہونے کے زعم میں مبتلا ہیں ان کا قلم منصف کا تھا حکمران کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصف کا قلم قانون اور آئین کی امانت ہوتا ہے لوگوں کا نہیں، سیاسی جج اسی لیے ان کو کہا جاتا تھا۔









