اسلام آباد (نیوزڈیسک): اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور اور اس کے سہولت کار کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع نےبتایا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سہولت کار کا تعلق باجوڑ سے نکلا۔
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کے سہولت کار کی نشاندہی سرچ آپریشن کے دوران ہوئی، آج صبح گرفتار افراد کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔
11 نومبر 2025 کو اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس ویب کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
دوسری جانب، پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسکوک افراد کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، کس سہولت کار نے حملہ آور کی کیا مدد کی اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور گولڑہ سے پہلے ایک اور آن لائن بائیک سروس سے 26 نمبر چونگی آیا تھا، اس نے گولڑہ سے کچہری تک سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔
پولیس کی جانب سے زیر حراست مشکوک افراد سے الگ الگ مقامات پر تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔









