بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’VPN‘‘ گوگل نے دنیا بھر کوسنگین خطرے سے آگاہ کر دیا

نیویارک(نیوزڈیسک) انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے سنگین خطرے کا انتباہ جاری کر دیا۔

انٹرنیٹ کے فروغ کے ساتھ ہی دنیا بھر میں سائبر کرائم بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور جعلساز اس کے لیے نت نئے ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ سادہ لوح تو الگ پڑھے لکھے اور اہم عہدوں پر تعینات لوگ بھی ان کا شکار ہو جاتے ہیں۔

گوگل جو دنیا کا سب سے مقبول سرچ انجن ہے، اس نے اسی حوالے سے ایک سنگین خطرے سے متعلق دنیا بھر کو خبردار کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

گوگل کی تازہ ایڈوائزری جعلی وی پی این سے متعلق جاری کی ہے۔ اس انتباہ میں کہا گیا ہے کہ سائبر مجرم ایسی ایپس تیار کر رہے ہیں، جو بظاہر معتبر وی پی این سروسز یا سیکورٹی ٹولز کی طرح دکھائی دیتی ہیں، لیکن صارفین کیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

گوگل نے اپنی ایڈوائزی میں کہا ہے کہ صارفین اس جعلسازی سے بچنے کے لیے صرف سرکاری اور معتبر اسٹورز سے ہی وی پی این ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرائیں۔