بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھرمیں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، شرح 4.15 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہواجبکہ اٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا،آلو 1.08 اور کوکنگ آئل 0.38 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی دوران دال مسور،بیف،مٹن،ایل پی جی اور جلانےوالی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال چنا 2.61 فیصد سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے گڑ،آٹا،دال مونگ اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔