اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرجو آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ق لیگ اور اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور یر تفصیلی غور کیا گیا ۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا چوہدری فواد حسین، مراد سعید، وزیر مملکت فرخ حبیب، سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔