کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث پشین،مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی تاحال جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔









