بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہِ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریز و ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شاہِ عبداللہ دوم کا گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سولیوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ ۔شہزادی سلمیٰ اور اردنی سول و عسکری وفد بھی ہمراہ۔آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا۔شاہِ اردن کوادارے کی صلاحیتوں اور مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ۔پاکستان کی دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت اجاگر۔پاکستان،اردن دفاعی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال۔ شاہِ اردن کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ ۔وزیرِاعظم شہباز شریف تقریب میں شریک ۔آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی موجود۔شاہ عبداللہ دوم نے مشترکہ فائر اینڈ مینوور مشق دیکھی ۔مشق میں زمینی، فضائی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ۔ڈرونز، اسپیکٹرم وارفیئر اور مربوط فائر پاور کا شاندار مظاہرہ ۔شاہ عبداللہ دوم کی پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تحسین ۔وزیرِاعظم نے شاہِ اردن کے لیے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا۔دورہ پاک،اردن دوستی اور باہمی اعتماد کا عکاس ہے، وزیراعظم ۔پاکستان،اردن مضبوط دفاعی شراکت دار ہیں، آرمی چیف عاصم منیر۔ ملٹری تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔شاہِ اردن کی جانب سےآرمی چیف کو “آرڈر آف ملٹری میرٹ فرسٹ ڈگری” کا اعزاز،دورہ شاہِ اردن پاک،اردن برادرانہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔