بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

KPKحکومت کا سرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کےمطابق صوبہ بھرمیں کتنی جعلی اورغیر قانونی ادائیگی ہوئی؟فرانرک آڈٹ کیا جائے گا،فرانزک آڈٹ گزشتہ 12سالوں کا کیا جائے گا،فرانرک آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائے گی،نجی فرم کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

تھرڈ پارٹی فرانرک آڈٹ کے لیےمحکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے رابطہ کیا ہے،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کا انتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ہے،کنسلٹنٹ فرم نے محکمہ خزانہ کو بروقت رپورٹ نہ جمع کروائیں تو فرم کو جرمانہ ہوگا،دوران آڈٹ غفلت برتنے پر فرم پرپابندی عائد ہوگی۔