بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کو لاہور کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان ماڈل ٹاؤن لاہور میں اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان کی عیادت کی تھی۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں جس پر ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔