بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دبئی ایئرشو،بھارتی پائلٹس کادورہ پی اے ایف پویلین کا دورہ، جے ایف 17 تھنڈر کی تفصیلات پوچھیں

دبئی (ویب ڈیسک) ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر کی شاندار گرج، غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز۔معرکۂ حق میں پاکستان کی شان لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوا اور غیر ملکی دفاعی وفود سمیت عام شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کے پائلٹس اور افسران نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا۔ بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف-17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات بھی حاصل کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے افسران اور پائلٹس نے جے ایف-17 تھنڈر کو قریب سے دیکھا، اس کی صلاحیتوں پر سوالات کیے اور طیارے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔