بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالعدم ٹی ٹی پی، پاکستان پر سرحد پار سے بڑے حملے کر رہی ہے، ساندرا جینسن

 

 

نیو یارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نےٹی ٹی پی کے باعث خطے کیلئے پیدا ہونےوالے“سنگین خطرے”سےخبردارکردیا ، ساندرا جینسن لینڈی نے یہ بھی دوٹوک واضح کیا کہ طالبان حکام کی جانب سے ٹی ٹی پی کو بھرپورعملی مدد مل رہی ہے ، چین نے کمیٹی سے بلوچستان لبریشن آرمی اورمجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنےکی حمایت کا مطالبہ کر دیا ۔

القاعدہ پر پابندی سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی سربراہ ساندرا جینسن لینڈی نے کہا تقریباً چھ ہزار عسکریت پسندوں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے کیلئے سنگین خطرہ ہے، افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان پر سرحد پار سے بڑے حملے کر رہی ہے، کچھ حملوں سے بڑے پیمانے پرجانی نقصان ہوا۔

نائب پاکستانی مندوب عثمان جدون نے اجلاس میں کہا پاکستان عالمی انسدادِدہشتگردی کی کوششوں میں فرنٹ لائن ریاست ہے،القاعدہ کاخاتمہ بڑی حد تک پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،چین کے نمائندے نے کمیٹی پر زور دیا کہ وہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرے ۔ اجلاس میں کمیٹی سربراہ ساندرا جینسن لینڈی نے افریقہ میں تخریبی عناصرکی جانب سے خطرناک مقاصد کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کی نشاندہی بھی کی ۔