فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی، حادثے کے 7 زخمیوں کو علاج جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملک پور فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے آگ لگ گئی جس سے عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں اور زخمی نکالے گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے کے 7 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس سے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔









