بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طیارہ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل

دبئی(ویب ڈیسک) بھارتی طیارہ گرنے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائی کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا، بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ایسا لگتا ہے پائلٹ کو نکلنےکا موقع نہیں ملا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔

خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا، آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔

بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی طیارے کو ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے، حادثے میں ونگ کمانڈر وکرم سنگھ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔