بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 36 گرفتار

راولپنڈی (نیوزڈیسک)میں پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 36 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔

سرچ آپریشنز راولپنڈی کے تینوں ڈویژنز کے 24 تھانوں کی حدود میں کیے گئے، کارروائیوں میں بس اور تین ٹرک اسٹینڈز کی تلاشی بھی شامل تھی۔سرچ آپریشنز کے دوران 36 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا، جنہیں بعد میں ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر دوہزار ایک سو پینتیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ تیرہ سو چھیاسی ، ستائیس ہوٹلز اور مختلف سرائے کی بھی تلاشی لی گئی۔ اس دوران دو ہاسٹلز کی سرچنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشنز میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پچیس گھر مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔