بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا۔ تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرفصیح کو کراچی سے سکھر زون کا انچارج بنا دیا گیا۔ این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔