نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں مسلمان ہندو انتہاپسندوں کی نفرت کے باوجود انسانیت اوررواداری کی مثال قائم کررہے ہیں۔
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک مسلمان رضوان کی دکان پرکام کرنے والے رام دیو ساہ کا انتقال ہوگیا۔ محمد رضوان اوران کے خاندان نے 25 سال سے اپنی دکان میں ملازمت کرنے والے رام دیو کو گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ان کی آخری رسومات ان کے گھر والوں کے ساتھ مل کرادا کیں۔
बिहार में दिखी इंसानियत की मिसाल, मुस्लिम परिवार ने किया हिंदू बुज़ुर्ग का अंतिम संस्कार
◆पटना में मो. रिजवान की दुकान पर स्वर्गीय रामदेव साह पिछले 25 साल से करते थे काम pic.twitter.com/vQtkYUw2ky
— News24 (@news24tvchannel) July 3, 2022
محمد رضوان نے اپنے ہندو ملازم کی فیملی کی مالی امداد بھی کی اورمستقبل میں بھی ان کو تعاون کا یقین دلایا۔
محمد رضوان کی رام دیو کی میت کو آخری رسومات کے لئے لے جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسلمان خاندان کی انسانیت اورہمدردی کے جذبے کو سراہا۔









