بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق برازیلین صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا

سابق برازیلین صدر جائر بولسونارو کو بغاوت کے الزام میں قید 27 سال کی سزا کے سلسلے میں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
بولسونارو کے وکیل کے مطابق، 70 سالہ سابق صدر اگست سے اپنے گھر میں قید میں تھے۔ ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں جیل میں ڈالنے کے بجائے گھر پر ہی سزا مکمل کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی اور بولسونارو کو قید خانہ منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ 2022 میں ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں سزا کاٹیں گے۔