بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی ظفر کا نیا سنگل ’’ظالم نظروں سے‘‘ جاری، علی حیدر کی شاندار واپسی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا سنگل اور میوزک ویڈیو ’’ظالم نظروں سے‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔ یہ گیت مشہور پاپ اسٹار علی حیدر کی شاندار واپسی کا بھی اعلان ہے۔ شانی حیدر کی پروڈکشن میں تیار شدہ یہ گیت جاوید اختر کی کمپوزیشن اور روشن ناگنوی کے بولوں کو جدید فنکی انداز کے ساتھ پیش کرتا ہے، جو ماضی اور حال کا حسین امتزاج ہے۔
لاس اینجلس میں فلمایا گیا ویڈیو رنگین ریٹرو ویژولز اور اسٹائلائزڈ پرفارمنسز سے بھرپور ہے، جو پاکستانی پاپ کے سنہری دور کی یاد دلاتا ہے مگر بین الاقوامی انداز کے ساتھ۔ علی ظفر اس پروجیکٹ کے ذریعے لیجنڈری فنکاروں کو جدید ساؤنڈ اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے ساتھ دوبارہ مین اسٹریم میں لا رہے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ ’’علی حیدر نوجوانی کے ساؤنڈ ٹریک کے آئیکون ہیں، اور انہیں ایک نئے فنکی رنگ میں واپس لانا خوشی کی بات ہے۔ یہ گیت یادوں کا جشن بھی ہے اور نئے سفر کی شروعات بھی۔‘‘ علی حیدر نے بھی اس کولیبیریشن کو خاص اور متاثر کن قرار دیا۔