بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سےسبکدوش ہونےوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نےجنرل ساحرشمشادمرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

شہباز شریف نےسبکدوش ہونےوالےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملک وقوم کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔