بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں ںے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام “سادہ اور محفوظ” ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ جان سکیں گے کہ وہ سہولت کے اہل ہیں یا نہیں۔