بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عرفان صدیقی کے خلاف مہم ،ایف آئی اے رپورٹ ایکشن کےلئے وزارت اطلاعات کو ارسال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم سے متعلق معاملے پرایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کاروائی کے لئے وزارت اطلاعات کو بھجوا دی جبکہ سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان کے خلاف سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی تحریک استحقاق کا معاملہ نمٹا دیا۔

 

پیر کو سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو محمد عاصم کھچی کے خلاف سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک استحقاق کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی گئی مہم سے متعلق معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی،

سینیٹرعرفان الحق صدیقی نے کہا کہ میں نے درختوں کے لئے آواز اٹھائی ہے،دوسری کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے،میں اس تحریک استحقاق کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا، ایف آئی اے کی رپورٹ وزارت کو بھیجنی چاہئے کہ وہ جو مناسب کاروائی کرنا چاہتی ہے کرے، وزارت کو کہہ دیتے ہیں وہ جو بھی کاروائی کریں اس کی رپورٹ کمیٹی کو دے دیں، کمیٹی کے تمام حاضر ارکان نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی تجویز کی حمایت کی۔ ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین کمیٹی نے ارکان کی متفقہ رائے کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مزید کاروائی کیلئے وزارت کو بھیجتے ہوئے تحریک استحقاق کو نمٹا دیا۔