بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، عمران خان بھی میدان میں، پلان تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے 7سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا، سابق وزیراعظم 16 مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو عمران خان لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے، 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے، 12 جولائی کوبھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 جبکہ 13 جولائی کو جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، 14 جولائی کو ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں اور15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔