لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شرافت علی کو ضمانت پر رہائی کے بعد پولیس نے پھر گرفتار کر لیا،مہر شرافت علی پی پی 168کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مہر شرافت کو آج عدالت سے ضمانت ملی ،جیل کے باہر ہی پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔مہر شرافت علی کو کچھ روز قبل انتخابی مہم سے واپسی کے دوران گرفتار کیا گیاتھا۔
پی پی 168سے پی ٹی آئی امیدوارشرافت علی کوضمانت پر رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیاگیا








