بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیپا چورنگی واقعہ، 3 سالہ ابراہیم آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک

کراچی (نیوزڈیسک) کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم ابراہیم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا ۔

تین برس کے ابراہیم کی میت گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا ، ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ مریم مسجد ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ۔ رکن سندھ اسمبلی شارق جمال سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ، ننھے ابراہیم کی تدفین شاہ فیصل کالونی گیٹ قبرستان میں کی گئی۔

یاد رہے کہ نیپا کے قریب کم سن بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹے کے بعد ملی تھی ۔