راولپنڈی (نیوزڈیسک) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکم نامے کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضابطوں پر عمل کریں۔









