کراچی (نیوزڈیسک) ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ کھانے لانے والے ڈیلیوری بوائز ساتھ میں کھلے پیسے نہ لانے کے بہانے بناکر جھوٹ بولتے ہیں۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں اداکارہ صائمہ قریشی، نادیہ خان اور رباب مسعود کے ساتھ گفتگو میں ڈیلیوری بوائز کے حوالے سے قدرے نامناسب گفتگو کی۔
ٹی وی میزبان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلیوری بوائز عام طور پر کھانا لاتے وقت کھلے پیسے نہ لانے کے بہانے بناتے ہیں، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔
ندا یاسر کی بات سے صائمہ قریشی اور رباب مسعود نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ باالکل ایسا ہی ہے۔
ٹی وی میزبان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈیلیوری بوائز کھلے پیسے نہ لانے کا جھوٹ بولتے ہیں، بہانے کرتے ہیں، جس پر انہیں ٹپ (اضافی پیسے) دینے کا دل بھی نہیں کرتا۔
ان کے مطابق جب کوئی ڈیلیوری بوائے کھلے پیسے نہ لانے کا بہانا بناتا ہے، تب وہ اپنے ڈرائیور کو پیسے دے کر کھلے منگواتی ہیں اور ڈیلیوری بوائے کو اصل پیسے دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا اس لیے بھی کرتی ہیں تاکہ ڈیلیوری بوائز کو کھلے پیسے نہ لانے کی سزا ملے، انہیں احساس ہوا اور ان کی دوسری ڈیلیوری تاخیر کا شکار ہو تو انہیں معلوم پڑے گا۔
ندا یاسر کے مطابق ڈیلیوری بوائز کھلے پیسے نہ لانے کا جھوٹ بولتے ہیں اور پھر ان کے ایسے جھوٹ سے انہیں ٹپ دینے کا دل بھی نہیں کرتا۔
ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ وہ آرڈر کرتے وقت پہلے معلوم کرتی ہیں کہ ان کا بل کتنا ہوا اور پھر ہدایات دیتی ہیں کہ وہ ڈیلیوری بوائے ساتھ میں کھلے پیسے لے کر آئے، ان کے پاس اتنے کا نوٹ ہوگا۔
نادیہ خان کے مطابق وہ آرڈر کرتے وقت یہ بھی آپشن فراہم کرتی ہیں کہ ڈیلیوری بوائز کے ساتھ کارڈ مشین بھی بھیج سکتے ہیں، وہ کارڈ سے بل ادا کریں گی یا پھر کھلے پیسے بھیج دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈیلیوری بوائے سے کھلے پیسے لے کر وہ تمام پیسے انہیں ہی واپس کرتی ہیں لیکن وہ سختی سے ساتھ میں کھلے پیسے لانے کی ہدایات کرتی ہیں۔
ندا یاسر کی جانب سے ڈیلیوری بوائز کے حوالے سے کی گئی بات وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔









