بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جامشورو؛ موٹروے پر دو ٹرالروں میں خوفناک تصادم، 2 افراد موقع پر جاں بحق

جامشورو میں موٹروے پر دو ٹرالروں میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم ناٸن پر پولیس چوکی نمبر 12 کے قریب پیش آیا، کراچی سے پنجاب جانے والا مال بردار ٹرالر تیز رفتاری میں آگے چلنے والے ٹرالر سے جا ٹکرایا۔

حادثہ میں 55 سالہ محمد ارشاد اور اس کا 25 سالہ بیٹا شعیب آرائیں موقع پر جاں بحق ہوگیا، موٹر وے پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔